مراکش،حکومت مخالف احتجاج،مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں،2افراد جاں بحق

نوجوانوں سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کو تیار ہیں،حکومت کا اعلان

رباط (jano.pk)مراکش میں حکومت مخالف احتجاج شدت اختیار کرگیا،مشتعل مظاہرین اورپولیس میں جھڑپیں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی،2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت رباط سمیت کئی شہروں میں آن لائن گروپ جین زی کی کال پر نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جس کے نتیجےمیں پولیس اورمظاہرین کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سرکاری خزانہ نئے فٹبال اسٹیڈیم پرخرچ کرنے کے بجائے تعلیم،صحت اور بدعنوانی کے خاتمے پر لگایا جائے۔
نوجوانوں سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کو تیار ہیں،حکومت کا اعلان
جنوبی شہروں میں مظاہروں کےدوران بینک اورگاڑیاں جلائی گئیں جس پر درجنوں مظاہرین گرفتار بھی ہوئے،کاسا بلانکا میں ہائی وے بند کرنے والے 24 نوجوانوں کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی،دوسری جانب مراکش حکومت نے اعلان کیا کہ نوجوانوں سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button