حماس نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے اور گرفتاریوں کو  کھلی دہشتگردی قرار دیدیا

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا  پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بحری قزاقی اور کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔
حماس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے امدادی کشتیوں میں سوار کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا جو انسانیت کے خلاف جرم ہے اور اسرائیل کے اس اقدام سے دنیا بھر کے لوگوں کا غصہ مزید بھڑک جائے گا۔
مزاحمتی تنظیم نے دنیا بھر  سے اسرائیلی جرم کی مذمت کا مطالبہ کیا اور  کہا کہ اقوام متحدہ اور  عالمی برادری قانونی اور  اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے ، تنظیم نے مطالبہ کیا کہ کارکنوں اور  امدادی کشتیوں کے تحفظ کےلیےفوری اقدامات کیے جائیں۔
امدادی سامان لیجانے والی کشتوں پراسرائیلی فوج کا حملہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کرنا بحری قزاقی اورکھلی دہشت گردی ہے جس کا عالمی برادری کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button