مسلمانوں کے قاتل اسرائیلی وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب،مسلم ممالک کے وفوداُٹھ کرچلے گئے

نیویارک(مانیٹرنگڈیسک)قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے  خطاب کے دوران کئی ممالک کے وفود اٹھ کر چلے گئے۔

اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی سب سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطاب کے لیے دعوت دی گئی۔اسرائیلی وزیر اعظم کے سٹیج پر آتے ہی متعدد ممالک کے وفود ہال سے باہر چلے گئے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انتہائی متعصبانہ رویہ اختیار کیا گیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اسمبلی میں آتے ہی شور شرابہ شروع ہوگیا۔نیتن یاہو جنرل اسمبلی کے ہال کو خالی دیکھ کر پریشان ہوگئے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی تقریر کے دوران اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button