عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی قربت کی افواہیں دوبارہ گردش میں
افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرگرم

کراچی (ویب ڈیسک): شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان دوبارہ نزدیکی تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرگرم ہو گئی ہیں۔
عاصم اظہر کی حالیہ منگنی ختم ہونے کے بعد اُن کی سابقہ قریبی دوست ہانیہ عامر کے ساتھ دوبارہ تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے حال ہی میں عاصم اظہر کی ایک ویڈیو پر توجہ دی جس میں وہ پیلے رنگ کی ایک خاص برانڈ کی کیپ پہنے دکھائی دے رہے ہیں، کچھ ہی دیر بعد اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں اسی رنگ اور برانڈ کی کیپ پہنے تصویر شیئر کی، جس پر مداحوں نے فوری طور پر دونوں کے درمیان دوبارہ تعلقات کی افواہوں کو ہوا دینا شروع کر دی۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں پھر سے قریبی رابطے میں ہیں لیکن حالیہ منگنی کے خاتمے کے باعث اسے فی الحال منظر عام پر لانے سے گریز کر رہے ہیں۔ تاہم بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ محض اتفاق بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ ایک جیسی کیپ کسی کے بھی پاس ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ چند سال قبل عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی رہی ہے، تاہم بعدازاں ان کے راستے جدا ہو گئے تھے۔ عاصم کی حالیہ منگنی ماڈل میرب علی سے ہوئی تھی، جس کا باضابطہ طور پر اختتام ہو چکا ہے۔ اب ان کے اور ہانیہ کے درمیان دوبارہ تعلقات کی خبروں نے شوبز مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے، مگر دونوں جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔



