نیوزی لینڈنے بھارت کوچوتھے ٹی ٹوئنٹی میں97رنز سے روند دیا،گلین فلپس کی دھواں دارسنچری

آکلینڈ(جانو ڈاٹ پی کے)نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹوں پر 172 رنز تک محدود رہی اور اسے 97 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور ٹم سائیفرٹ پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ڈیرل مچل 24، فن ایلن 31 اور بیون جیکبز 7 رنز بنا سکے، جس کے بعد 112 رنز پر چار وکٹیں گر چکی تھیں۔اس موقع پر گلین فلپس اور مائیکل بریسویل نے بھارتی بولرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے 115 رنز کی شراکت قائم کی۔ فلپس نے صرف 49 گیندوں پر 107 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جبکہ بریسویل نے 25 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے میانک یادیو نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ارشدیپ سنگھ، پرنس یادیو، نتیش کمار اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔260 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن مطلوبہ رفتار برقرار نہ رکھ سکی۔ تلک ورما 35، نمن دھیر 28، ابھیشیک شرما 27، کپتان شریاس ایئر 22 اور نتیش کمار 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید خبریں

Back to top button