اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ،ملکی مجموعی ذخائر کم ہوگئے

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 21 ارب 52 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 5 ارب 23 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
دوسری جانب ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں مجموعی ذخائر 26 ارب 75 کروڑ ڈالر ہوگئے۔



