ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم،چاندی فی تولہ86روپے سستی ہوگئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 31 ڈالر پر برقرار رہی۔دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 86 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 768 روپے ہوگئی۔



