ٹرمپ کا ایران پر دوبارہ حملوں کا اعلان، فوجی کارروائی کو زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دے دیا

ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے دوبارہ حملے کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اگر ایران پر پھر حملہ کرنے کی ضرورت پڑی تو وہ ایسا ضرور کریں گے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کو اپنی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ان کی بڑی کامیابیوں میں شامل ہیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی، بلکہ ایران 1979ء سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے ایران کو ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی رہنماؤں کو کئی دہائیاں قبل ایران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی، لیکن ان میں ایسا کرنے کی ہمت یا دانش مندی نہیں تھی۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں معاشی صورت حال پر بھی بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں پٹرول کی قیمتوں میں جلد نمایاں کمی آئے گی اور موجودہ معاشی مشکلات عارضی ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق مستقبل میں ان کی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور امریکی عوام کو ان اقدامات کے فوائد حاصل ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button