خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم، الیکشن کمیشن نے شیڈول طلب کرلیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو انتخابی شیڈول پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے جن اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے، وہاں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ ونگ کو انتخابی شیڈول پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق جن اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا، وہاں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا جائے گا تاکہ انتخابی عمل کو آگے بڑھایا جاسکے۔

تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق خیبرپختونخوا کے 12 قبائلی اضلاع میں فی الحال نہ حلقہ بندیاں ہوں گی اور نہ ہی بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے بعد صوبے کے ان اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا عمل آگے بڑھنے کی توقع ہے جہاں حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ انتخابی تاریخوں کا حتمی تعین شیڈول جاری ہونے کے بعد ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button