9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت پانچ نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوئی، جس کی صدارت جج ولی محمد نے کی۔

سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت میں پولیس کا چالان جمع کرایا، جس کے بعد عدالت نے مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

وارنٹ گرفتاری جن ملزمان کے خلاف جاری کیے گئے، ان میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم اور عامر چمکنی شامل ہیں۔

مقدمہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق ہے۔ کیس میں عدالتی کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button