لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کو 11 فروری 2032ء کو ریٹائر ہونا تھا، تاہم انہوں نے مدتِ ملازمت مکمل ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں تبادلہ کیا گیا تھا۔
اس سے قبل رواں سال اپریل میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ تبادلوں کی منظوری دی تھی۔
جسٹس محسن اختر کیانی کے استعفے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔



