جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جسٹس محمد علی مظہر نے ان سے حلف لیا۔
دنیا نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز، لاء افسران اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
جسٹس منیب اختر اس مدت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی وطن واپسی پر وہ دوبارہ اپنی معمول کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔



