سرائے مغل میں مسلح افراد کی گھر میں مبینہ دھاوا، 18 سالہ لڑکی اغوا، مقدمہ درج

سرائے مغل (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کے ضلع سرائے مغل میں چار افراد کے خلاف گھر میں مبینہ طور پر زبردستی داخل ہو کر 18 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان رات تقریباً 2 بجے اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور اہلِ خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود خواتین سے مبینہ بدتمیزی کی، ان کے کپڑے پھاڑ دیے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ملزمان 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اغوا کرکے گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ سرائے مغل میں درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button