سعودی عرب کی دفاعی معاونت کیلئے مصر کا اہم فیصلہ، پارلیمنٹ نے فوجی امداد کی منظوری دے دی

قاہرہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی دفاعی معاونت کے لیے مصر نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے فوجی امداد فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کی درخواست پر اسے دفاعی اور فوجی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد مصر ضرورت کے مطابق سعودی عرب کی دفاعی مدد کر سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کو دفاعی معاونت فراہم کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری طلب کی تھی، جسے اب منظور کر لیا گیا ہے۔
مصر کے اس فیصلے کو سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



