اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کا دفاع کردیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو پارٹی کے اندر قانونی تحفظ حاصل ہے اور پارلیمنٹ سے متعلق معاملات پارلیمانی پارٹی میں زیرِ بحث لائے جاتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ ان کی بیرسٹر علی ظفر سے بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہونے والے معاملات پر پارلیمانی پارٹی میں مشاورت کی جاتی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کا بھی اپنا کردار ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ پارٹی کی تمام کمیٹیوں کے درمیان رابطہ کاری اور ہم آہنگی کو بہتر بنایا جائے تاکہ معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئندہ کی پالیسی مرتب کرتے وقت پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو پارٹی کے اندر قانونی تحفظ حاصل ہے۔



