اپوزیشن لیڈر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس جانے کو تیار ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم ہاؤس جانے کو تیار ہیں تاکہ پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی راہ تلاش کی جاسکے۔

اپنے بیان میں اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے بنیادی نکات تک کا علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کو بیان دینے سے پہلے رانا ثنا اللہ اور طارق فضل چوہدری سے بات کرلینی چاہیے تھی۔ ان کے مطابق وزیر اطلاعات کو اعظم نذیر تارڑ سے بھی پوچھ لینا چاہیے تھا کہ اصل صورتِ حال کیا ہے اور مذاکرات سے پیچھے کون ہٹا ہے۔

ترجمان اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو ایک مرتبہ پھر سنجیدہ مکالمے کی دعوت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ بات چیت کے لیے وزیراعظم ہاؤس جانے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button