خیبر پختونخوا پولیس کو8جدید بکتر بند گاڑیاں اور10ایمبولینسز فراہم،آپریشنز میں جوانوں کی حفاظت یقینی بنانےکافیصلہ

پشاور(جانو ڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا پولیس کو جدید ساز و سامان سے لیس کرنے کے لیے 8 جدید بکتر بند گاڑیاں (اے پی سیز) اور 10 ایمبولینسز مختلف ریجنز کے ضلعی پولیس افسران کے حوالے کردی گئی ہیں۔

سنٹرل پولیس آفس کے مطابق ان گاڑیوں میں 6 ضرب حیدر اور 2 ڈریگون کلاس اے پی سیز شامل ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے تمام بکتر بند گاڑیوں اور ایمبولینسز کا معائنہ کیا اور ان کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے گاڑیوں کی چابیاں متعلقہ اعلیٰ پولیس افسران کے حوالے کیں۔

اس موقع پر آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ جدید اے پی سیز ہنگامی حالات اور پولیس آپریشنز کے دوران اہلکاروں کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو طبی آلات اور دیگر ضروری سہولیات سے لیس جدید ایمبولینسز بھی فراہم کی جارہی ہیں، تاکہ فیلڈ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری ابتدائی طبی امداد دی جاسکے اور انہیں بروقت ہسپتال منتقل کرنا آسان ہو۔

مزید خبریں

Back to top button