وزیراعظم کی وفاقی وزیررانا مبشر اقبال کی رہائشگاہ آمد،رانا سلامت کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کے خالہ زاد بھائی رانا سلامت کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل دے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button