انتخابات سے2روز قبل نیتن یاہو کی ایٹمی دھماکے کی اے آئی تصویر شیئر،اپوزیشن کا خوف پھیلانے کا الزام

تل ابیب (جانو ڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے 25 اکتوبر کو اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں تل ابیب جیسے گنجان آباد شہر کے اوپر ایٹمی دھماکے سے اٹھنے والا دیوہیکل بادل دکھایا گیا ہے۔ اسرائیل میں 27 اکتوبر کو انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے باعث اس پوسٹ پر سیاسی بحث چھڑ گئی ہے۔

نیتن یاہو نے اپنے پیغام میں ایران اور اس کے اتحادی گروہوں سے لاحق خطرات کو اسرائیل کے لیے وجودی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کی صورت حال پہلے سے زیادہ خطرناک ہوچکی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ نئی پیش رفت اور سامنے آنے والے حقائق کا تقاضا ہے کہ عوام اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر ایران کے خلاف کارروائی کو ختم کرنے سمیت اہم سکیورٹی معاملات پر توجہ دیں۔

پوسٹ میں تصویر کے مقام کی واضح نشاندہی نہیں کی گئی، تاہم اس کا منظر تل ابیب شہر سے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی تھی، حقیقی ایٹمی دھماکے کی تصویر نہیں تھی۔

اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر گولان نے نیتن یاہو کی پوسٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے تل ابیب پر ایٹم بم گرنے کی تصویر شائع کرکے خوف پھیلایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نیتن یاہو کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید خبریں

Back to top button