پیرس میں احتجاج کے اثرات، پی ایس جی اور لیون کا مقابلہ ملتوی

پیرس (جانو ڈاٹ پی کے) فرانس میں حکومت مخالف احتجاج اور ہنگاموں کے باعث پی ایس جی اور لیون کا اہم مقابلہ ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکومت مخالف جاری احتجاج کے باعث پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور اولمپک لیون کے درمیان لیگ ون کا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ میچ پیرس پولیس کے حکم پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ ون میکڈونلڈز کے آٹھویں راؤنڈ کا مقابلہ اتوار، 25 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر پارک دے پرنسز اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔

اولمپک لیون کلب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں میچ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیگ ڈی فٹ بال پروفیشنل (ایل ایف پی) نے لیگ ون پلس کی مشاورت سے مقابلے کا نیا شیڈول طے کیا ہے۔

نئے فیصلے کے تحت اب پی ایس جی اور لیون کے درمیان یہ میچ پیر، 26 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button