باجوڑ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ملزمان فرار

باجوڑ(جانوڈاٹ پی کے) تحصیل ماموند کے علاقے کس واڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے رحیم اللہ ولد سید خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button