احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں،باقر قالیباف کا مغربی ممالک میں مظاہرین کو پیغام

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مغربی ممالک میں احتجاج کرنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں اور احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں۔ انہوں نے مظاہرین کو شناخت کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں باقر قالیباف نے جیفری ایپسٹین اسکینڈل، غزہ کی صورتحال، ایران کے خلاف جنگ اور بدعنوانی کو ایک ہی بااثر گروہ سے منسلک قرار دیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ عوامی غصے کا رخ موڑنے کے لیے ایک مخصوص طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے، جس کے تحت احتجاج کو اصل مسائل اور طاقتور حلقوں کے احتساب کے مطالبے سے ہٹا کر عوام کو باہم تقسیم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے مظاہرین پر زور دیا کہ وہ اپنے بنیادی مطالبات پر توجہ مرکوز رکھیں اور احتساب کے لیے آواز بلند کرتے رہیں۔

باقر قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرانس سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں مہنگائی، عوامی خدمات کے معیار میں کمی، تعلیمی مسائل اور رہائش کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف احتجاج جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button