زمینی حملہ کیا تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا، پاسداران انقلاب سخت وارننگ

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا۔
دنیا نیوز کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ سیاسی امور کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن نے زمینی حملے کی غلطی کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران میں زمینی کارروائی کرنے والی دشمن قوتوں کو تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان کے ذریعے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔



