ٹھٹھہ: محکمہ صحت کے افسران کا رورل ہیلتھ سینٹر گھاروکا دورہ،طبی سہولتوں کا جائزہ

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹھٹھہ ڈاکٹر سید صفدر شاہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محبوب کاتیار، اور ڈاکٹر غلام علی نے رورل ہیلتھ سینٹر گھارو کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران محکمہ صحت کے افسران نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اسپتال میں موجود سہولتوں، طبی سامان، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل

اس موقع پر اسپتال کو درپیش مسائل اور ضروریات کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے درکار ضروریات کو پورا کرنے کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔

افسران نے اسپتال کی انتظامیہ سے بھی سہولتوں اور ضروریات کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں، تاکہ مریضوں کو بہتر علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button