لاڑکانہ:رتوديرو میں سیلرا بائی پاس سے نوجوان لڑکی کی گولیاں لگی لاش برآمد،ملزم گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے علاقے رتوديرو میں نوجوان لڑکی کی گولیاں لگی لاش سیلرا بائی پاس پر سڑک پر پڑی ملی، جس کی اطلاع اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کو دی گئی، پولیس نے پہنچ کر لاش تحصیل اسپتال منتقل کردی، پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت بپڑ محلہ کی رہائشی عابدہ بپڑ کے نام سے ہوئی ہے جو عبداللہ بپڑ نامی شخص کی بیٹی تھی اور اس کو سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ ذاکر بپڑ نامی شخص نے تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی ہے اور عابدہ کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کرنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے تاہم مزید تفتيش جاری ہے.



