گوادرمیں دہشتگردوں کی حملے کی کوشش ناکام،3ہلاک

گوادر (جانو ڈاٹ پی کے)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، جوابی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 3 کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کے عزائم ناکام بنائے۔ واقعے کے بعد گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود مبینہ دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہوٹل میں موجود 4 دہشت گردوں کو بھی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے، جبکہ گوادر کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) خود آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ علاقے میں کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button