بھارت نے نیوزی لینڈکو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں4وکٹوں سے ہرا دیا،5میچوں کی سیریز میں برتری حاصل

کرائسٹ چرچ(جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی ٹیم نے 226 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔ بھارت نے 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔بھارت کی کامیابی میں سنجو سیمسن اور نمن دھیر نے نمایاں کردار ادا کیا۔ سنجو سیمسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 33 گیندوں پر 67 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے ابھیشیک شرما کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 93 رنز کی شراکت قائم کی۔ ابھیشیک شرما نے 12 گیندوں پر 29 رنز اسکور کیے۔مڈل اوورز میں بھارتی ٹیم کی وکٹیں تیزی سے گریں، تاہم کپتان شریاس ایئر نے 42 اور اکشر پٹیل نے 24 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں برقرار رکھا۔میچ کے آخری لمحات میں نمن دھیر نے صرف 15 گیندوں پر ناقابلِ شکست 42 رنز بنا کر بھارت کی فتح یقینی بنائی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے تھے۔ گلین فلپس نے ناقابلِ شکست 82 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ فن ایلن نے 45 رنز بنائے۔سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 24 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، جہاں نیوزی لینڈ سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button