بدین: ماہی گیر برادری کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان فشر فوک فورم کی اراکین اسمبلی سے اہم ملاقات

بدین (مرتضیٰ میمن\ جانو ڈاٹ پی کے) ارباب ہاؤس میں بدین کے رکن سندھ اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح اور ایم پی اے ارباب لطف اللہ سے پاکستان فشر فوک فورم کے رہنماؤں نے اہم ملاقات کی، جس میں سندھ کی قدیم ماہی گیر برادری کو درپیش بنیادی مسائل، جائز حقوق اور ضروری سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان فشر فوک فورم کے رہنماؤں نے ماہی گیروں کو درپیش مشکلات، بنیادی سہولیات کی کمی اور حقوق سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماہی گیر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور انہیں ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اس موقع پر ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح اور ایم پی اے ارباب لطف اللہ نے ماہی گیر رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے اہم مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی اور جائز مطالبات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
پاکستان فشر فوک فورم کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات کے نتیجے میں ماہی گیروں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی پیش رفت ہوگی اور سندھ کی محنت کش ماہی گیر برادری کو ان کے جائز حقوق دلانے میں مدد ملے گی۔



