ایس سی او وزرائے ثقافت اجلاس کیلئے پاکستان کو بھارتی دعوت، شرکت کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا

نئی دہلی (جانو ڈاٹ پی کے)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے ثقافت کا دو روزہ اجلاس 20 اور 21 نومبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا، جس میں شرکت کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان کے وزیرِ ثقافت اورنگزیب خان کھچی کو دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔

ذرائع وزارتِ خارجہ کے مطابق بھارتی دعوت نامے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی شرکت سے متعلق فیصلہ حکام باہمی مشاورت کے بعد جلد کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل رکن ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی میزبانی میں ہونے والے تنظیمی اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔اس سے قبل سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مئی 2023 میں بھارتی شہر گوا میں منعقدہ ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔ اسی طرح بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اکتوبر 2024 میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔گزشتہ ماہ ایس سی او کے بھارتی نیشنل کوآرڈینیٹر الوک دیمری نے بھی اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ اب نئی دہلی میں وزرائے ثقافت کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button