پی ٹی آئی میں بیان بازی بند، بیرسٹر گوہر نے رہنماؤں کو واضح ہدایت دے دی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا، سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ ہیں اور رہیں گے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی اراکین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا ہے اور پوری جماعت متحد ہے۔
ایکسپریس نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ان کی علی امین گنڈاپور، شیخ وقاص اکرم، علی اصغر خان اور سلمان اکرم راجہ سے بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اتحاد برقرار ہے اور تمام رہنما مل کر کام کر رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکانِ صوبائی اسمبلی متحد ہیں، انہوں نے کبھی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔ انہوں نے ارکان پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کو بھی ان پر فخر ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی ان کے وزیراعلیٰ تھے، ہیں اور رہیں گے۔



