بھارت کوایران سے تعلقات کی ضرورت ہےتوامریکاکو پاکستان سے،مارکو روبیو،پاکستان کاامریکی وزیر خارجہ کے بیان کاخیرمقدم

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جس طرح بھارت کے لیے ایران کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، اسی طرح امریکا کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات اہمیت رکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا میں کہیں بھی ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہے اور ہر ایسے شخص یا ملک کی مخالفت کرتا ہے جو دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات موجود ہیں اور جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھنا واشنگٹن کے لیے ضروری ہے۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارتی حکومت کے لیے ایران کے ساتھ تعلقات رکھنا اور ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنا اہم ہے، اسی طرح امریکا کو بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت امریکا کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کے بقول، ان تعلقات کے ذریعے امریکا بھارت کو لاحق خدشات دور کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔



