ٹرمپ کا زیلنسکی کو مذاکراتی ذمہ داری کسی اور کو سونپنے کا مشورہ، جنگ بندی کیلئے نئی تجویز بھی دے دیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو مشورہ دیا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے وہ مذاکرات کی ذمہ داری کسی دوسرے شخص کو سونپنے پر غور کریں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شاید اب وقت آگیا ہے کہ زیلنسکی مذاکرات کے لیے کسی اور کو آگے لائیں۔ امریکی صدر اس سے قبل بھی یوکرین کی قیادت میں تبدیلی سے متعلق بیانات دے چکے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے معاملے پر فی الحال زیادہ سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی۔ تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ امریکا یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے تک امریکا میں مقیم یوکرینی شہریوں کو عارضی قانونی تحفظ فراہم کرنے کے امکان پر بھی غور کرسکتے ہیں۔
ٹرمپ کے اس بیان سے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی حکمت عملی اور یوکرینی قیادت کے کردار پر نئی بحث سامنے آئی ہے۔ تاہم امریکی صدر کی تجویز پر یوکرین کی جانب سے ردعمل اور مذاکراتی عمل میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے مزید پیش رفت اہم ہوگی۔



