پاکستانی باڈی بلڈر محمد یاسین خان نے عالمی میدان مار لیا، ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں گولڈ میڈل جیت لیا

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) سے وابستہ ایتھلیٹ محمد یاسین خان نے سلوواکیہ میں منعقدہ آئی ایف بی بی ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیت لیا۔
پیسکو کے مطابق عالمی مقابلے میں 27 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جہاں محمد یاسین خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
محمد یاسین خان کی عالمی سطح پر نمایاں کامیابی کے اعتراف میں پیسکو انتظامیہ نے انہیں گریڈ 18 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی کامیابی کو پاکستان اور ادارے کے لیے اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔



