پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل، ہنڈرڈ انڈیکس 453 پوائنٹس نیچے آ گیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کے بعد مندی غالب رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس453پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 65 ہزار 966 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس تقریباً 500 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 65 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دورانِ ٹریڈنگ خرید و فروخت کا سلسلہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں رہا۔کاروباری سیشن کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 86 لاکھ 9 ہزار 886 حصص کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 8 ارب 25 کروڑ 97 لاکھ 6 ہزار 643 روپے رہی۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 419 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تازہ کاروباری سیشن میں کمی کے باعث مارکیٹ گزشتہ اختتامی سطح سے مزید نیچے آ گئی۔

مزید خبریں

Back to top button