پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں،نوازشریف

لندن (جانو ڈاٹ پی کے)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف سے پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں ہے اور ہمارے فوجی بہادری سے لڑ رہے ہیں۔

نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جو لوگ بھی دہشت گردی میں ملوث ہیں، انہیں چھوڑنا نہیں چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button