بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ برقرار، 27 نومبر تک پابندی نافذ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے، جس کے بعد پابندی 27 نومبر 2026 تک برقرار رہے گی۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کیا گیا ہے، جو 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔ اس پابندی کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو طویل فضائی راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے پروازوں کے دورانیے اور آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button