پی ٹی آئی کے مزید دو زیر حراست ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دئیےگئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 2 زیر حراست ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے، یہ اراکین قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کرسکیں گے۔

ارکان اسمبلی میاں غوث اور جمال احسن اقبال کو سخت سیکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس لایاگیا، تحریک انصاف کے دونوں ارکان کے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی  کے گرفتار 2 اراکین قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کو پارلیمنٹ لاجز منتقل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button