ریاض ایئرپورٹ حملے میں شہید باجوڑ کے نوجوان کی نمازِ جنازہ ادا

باجوڑ (جانو ڈاٹ پی کے)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں شہید ہونے والے باجوڑ کے نوجوان رضوان اللہ کو آبائی علاقے میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ شہید کی نمازِ جنازہ ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے علیمانوکلے کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نمازِ جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی اور شہید کو سینکڑوں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپردِ خاک کیا گیا۔نمازِ جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جبکہ اہلِ علاقہ نے نوجوان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button