پاکستان میں سونا فی تولہ4لاکھ40ہزار636روپے کاہوگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 2 ہزار 800 روپے مہنگا، چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سامنے آگئے، جہاں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 800 روپے جبکہ چاندی کی قیمت میں 108 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 181 ڈالر ہوگئی۔ اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ 2 ہزار 401 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے تک پہنچ گئے۔دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 108 روپے بڑھ کر 6 ہزار 256 روپے ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button