ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت 3 افراد کی ضمانت کی درخواستیں 21 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)سپریم کورٹ نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور بیبرگ بلوچ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔ تین رکنی بینچ 21 اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ اس سے قبل تینوں درخواست گزاروں کی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرچکی ہے۔ اب عدالت میں مقررہ تاریخ پر درخواستوں کی سماعت ہوگی، جس کے بعد ضمانت سے متعلق آئندہ پیشرفت سامنے آئے گی۔



