سیف علی خان کو چھوڑ کر بہن صبا پٹودی کو10ارب بھارتی روپے کی وراثت کی ذمہ داری کیوں سونپی گئی؟اہم انکشافات سامنے آگئے

صبا پٹودی نے بتایا کہ ان کے مرحوم والد منصور علی خان پٹودی، جو سابق بھارتی کرکٹ کپتان بھی تھے، نے خاندانی ورثے کی ذمہ داری انہیں سونپی تھی۔ یہ ورثہ بھوپال میں واقع خاندانی املاک اور دیگر تاریخی و فلاحی اثاثوں پر مشتمل ہے، جن کی مجموعی مالیت 10 ارب بھارتی روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق صبا پٹودی اوقافِ شاہی ٹرسٹ کے معاملات بھی دیکھتی ہیں، جس کے تحت مساجد، فلاحی املاک اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ جانے والے زائرین سے متعلق سہولیات شامل ہیں۔
صبا پٹودی کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے انہیں تحمل، انصاف اور سوچ سمجھ کر گفتگو کرنے کی تربیت دی، جو آج بھی ان کی زندگی اور ذمہ داریوں کی ادائیگی میں رہنمائی کرتی ہے۔
انہوں نے خواتین کے لیے اسپتال اور لڑکیوں کے لیے اسکول قائم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، تاہم ان کے مطابق جائیداد سے متعلق قانونی معاملات کے باعث یہ منصوبے تاحال آگے نہیں بڑھ سکے۔



