عالمی منڈی میں خام تیل سستا،برینٹ105ڈالراور ڈبلیو ٹی آئی97ڈالر فی بیرل پر آگیا

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گرینچ معیاری وقت کے مطابق جمعے کی صبح 3 بج کر 52 منٹ پر برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 71 سینٹ، یعنی 0.67 فیصد کمی کے بعد 105.21 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 77 سینٹ، یعنی 0.79 فیصد کمی کے بعد 97.20 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
رائٹرز کے مطابق جمعرات کو ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں توقعات سے زیادہ کمی اس اضافے کی اہم وجوہات میں شامل تھی۔رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے باعث تیل کی پیداوار متاثر ہونے سے امریکی ذخائر میں کمی ہوئی، جبکہ مشرقِ وسطیٰ سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات بھی عالمی منڈی میں قیمتوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ہفتے کے دوران اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.44 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5.81 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔



