منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی مزید2مقدمات میں بری،عدالت کارہائی کاحکم

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے منشیات اور سہولت کاری کے مقدمات میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مزید دو مقدمات سے بری کر دیا اور رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ ملزمہ کے خلاف دونوں مقدمات میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، جس پر عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر انمول عرف پنکی کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ اگر ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب یا نامزد نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کر دیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button