مدینہ ریجن میں کروز میزائل تباہ،سعودی اتحادی فوج

ریاض (جانو ڈاٹ پی کے) سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے مدینہ ریجن میں ایک کروز میزائل کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی سرزمین کی جانب داغے گئے میزائل کا فوری سراغ لگایا گیا اور اس کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی گئی، جس کے بعد اسے مدینہ ریجن میں مار گرایا گیا۔سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اتحادی کمانڈ دشمن کے فضائی اہداف کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح مستعد اور چوکس ہے۔ترجمان نے خطرات کو ناکام بنانے اور شہری تنصیبات سمیت اسلامی مقدسات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button