پروفیسر رویش گوماٹی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مٹھی کے پرنسپل مقرر،عہدے کا چارج سنبھال لیا

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر رویش گوماڻي کو صادق فقیر ڈگری کالج مٹھی سے تبدیل کرکے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مٹھی کا پرنسپل مقرر کر دیا گیا ہے۔ پروفیسر رویش گوماڻي نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مٹھی پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔ کالج پہنچنے پر تدریسی و انتظامی عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں ہار پہنائے گئے جبکہ روایتی لونگیاں اور گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا۔ دوسری جانب مٹھی کی سماجی و باشعور شخصیات اور دوستوں نے پروفیسر رویش گوماڻي کی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ پاکستان محافظ فورم تھرپارکر کے چیئرمین سارنگرام کاجھروی، پرکاش ولاسائی، صدر دسرت شرما، جنرل سیکریٹری میندھرو کاجھروی اور فورم کے دیگر ساتھیوں نے بھی پروفیسر رویش گوماڻي کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کی تقرری کو گرلز کالج کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔ مبارک باد دینے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ پروفیسر رویش گوماڻي ایک شریف النفس، علم دوست، علم و ادب سے محبت کرنے والے اور عمدہ خاندانی اقدار کے حامل انسان ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ان کی علمی قابلیت، تجربے اور انتظامی صلاحیتوں سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مٹھی کی تعلیمی ترقی اور معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ان کی تقرری کو تعلیمی حلقوں میں بھی ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button