امریکی کسان نے1431کلوگرام وزنی دیوہیکل کدواگالیا،عالمی ریکارڈٹوٹنے کا امکان

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے کسان رون والیس نے تقریباً 1431 کلوگرام وزنی دیوہیکل کدو اگا کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی، غیر معمولی وزن کے حامل اس کدو سے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل قائم ہونے والا عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کووینٹری سے تعلق رکھنے والے کسان رون والیس نے اپنا دیوہیکل کدو وارن میں منعقدہ سدرن نیو انگلینڈ جائنٹ پمپکن ویٹ آف مقابلے میں پیش کیا، جہاں اس کا باضابطہ وزن تقریباً 1431 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ دنیا کا پہلا معلوم کدو ہے جس کا وزن تقریباً 1361 کلوگرام سے تجاوز کر گیا ہے۔ تاہم اسے عالمی ریکارڈ کا اعزاز ملنے کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز کی باضابطہ تصدیق ضروری ہے۔اس سے قبل 3 اکتوبر کو انگلینڈ کی کاؤنٹی برکشائر کے علاقے وارگریو میں منعقدہ مقابلے میں ایک دیوہیکل کدو کا وزن تقریباً 1296 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا تھا۔رون والیس اس سے پہلے بھی دیوہیکل کدو اگانے کے حوالے سے عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ 2012 میں وہ دنیا کے پہلے کاشت کار بنے تھے جنہوں نے ایک ٹن سے زیادہ وزن کا کدو اگانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔اب گینیز ورلڈ ریکارڈز کی باضابطہ تصدیق کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ 1431 کلوگرام وزنی یہ کدو نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتا ہے یا نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button