قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 6 بج کر 15 منٹ پر طلب کر لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس شام 6 بج کر 15 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔
ایوانِ زیریں کا یہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 30واں اجلاس ہوگا، جس میں قومی اسمبلی کے ارکان شرکت کریں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اجلاس منگل 13 اکتوبر 2026 کو شام 6 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔



