بدین:گولارچی میں گھریلو تنازع پر جھگڑا،میاں بیوی اور بیٹی زخمی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)گولارچی کے چک نمبر 20 میں راجپوت برادری کے گھریلو تنازع پر جھگڑے کے نتیجے میں حشمت عرف ٹھیمون ولد عرفان، ان کی اہلیہ خورشیدہ بیگم اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال گولارچی پہنچایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کردیا گیا واقعے کے بعد زخمی حشمت عرف ٹھیمون نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی برادری کے گیارہ افراد نے ان پر کلہاڑیوں اور پستول سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ، ان کی اہلیہ اور بیٹی زخمی ہوگئے حشمت عرف ٹھیمون نے متعلقہ حکام سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی فریاد سنی جائے، معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔



