سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین میں داخلہ ٹیسٹ، 416 امیدواروں کی شرکت

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین میں انڈرگریجویٹ پروگراموں میں سال 2027 کی داخلوں کے لیئے پری انٹری ٹیسٹ منعقد ہوا، جس میں 240 دستیاب نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 416 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 295 طلبہ اور 121 طالبات شامل تھے یونیورسٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حاجی احمد سولنگی کے مطابق ٹیسٹ بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹر سائنس، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور انگریزی زبان و ادب کے پروگراموں میں داخلوں کے لیے لیا گیا اس موقع پر لاڑ کیمپس بدین کے کیمپس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد طفیل چانڈیو نے ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور امتحانی عمل کو منظم اور پرامن انداز میں مکمل کرنے پر عملے اور انتظامی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا امتحانی عمل کی نگرانی شعبہ اکاؤنٹنگ فنانس اینڈ مینجمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقادر پاٹولی اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سربراہ ڈاکٹر کرشن کمار لوہانہ نے کی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے اور پریس انٹری ٹیسٹ دینے والے طلبہ کو تمام تر بنیادی سہولتوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تمام انتظامات کے باعث داخلہ ٹیسٹ بغیر کسی رکاوٹ کے پرامن ماحول میں مکمل ہوا لاڑ کیمپس بدین نے داخلوں کے تمام مراحل میں شفافیت اعلیٰ تعلیمی معیار اور طلبہ کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔



