صدرزرداری سے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات،عالمی تعلقات مضبوط بنانے پرزور

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان کے خارجہ پالیسی مفادات کے فروغ اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے عاصم افتخار احمد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے تعمیری سفارتی روابط اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔صدر آصف علی زرداری نے سیکرٹری خارجہ کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے خارجہ پالیسی مفادات کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button